ترکی میں جنوبی مشرقی شہر ویرنسیہرمیں ایک بم دھماکے میں تین سال کے ایک
بچے کی موت ہو گئی اور اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی گورنرجی عظیم ٹونا
نے سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کل بتایا کہ یہ دھماکہ شام کی سرحد سے
ملحق صوبے کے ویرنسیہر شہر میں ججوں اور وکیلوں کے رہائشی احاطے کے باہر
ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک دہشت
گردانہ حملہ تھا اور اس واقعہ کو
پارکنگ میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا کر انجام
دیا گیا تھا۔
اس درمیان ترکی کے وزیر قانون نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ "کسی بھی طرح کے
دہشت گردانہ واقعے اور دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے ارادوں کو کوئی توڑ
نہیں سکتا۔ ہم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اور بھی عزم کے ساتھ لڑتے رہیں
گے۔